سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سمر سوئمنگ کیمپ شروع ہوگیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام سمر سوئمنگ کیمپ سٹیٹ آف دی آرٹ پنجاب سوئمنگ کمپلیکس میں شروع ہوگیا ہے، کیمپ ایک ماہ جاری رہے گا جس میں 5سے 16سال کے 60سے زائد لڑکے اور لڑکیاں حصہ لے رہی ہیں، سمر سوئمنگ کیمپ کی نگرانی سپورٹس بورڈ پنجاب کے چیف سپورٹس کنسلٹنٹ شاہد فقیر ورک کررہے ہیں، سوئمنگ کے ماہر کوچز سوئمرز کو روزانہ دو گھنٹے تربیت دیں گے، منگل کے روز ایک بیان میں ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا ہے کہ سمر سوئمنگ کیمپ کا مقصد نئے سوئمرز تیار کرنا ہے، کیمپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تیراکوں کو کوالیفائیڈ کوچز سے مزید تربیت دلائی جائے گی اور ان کو قومی اور بین الاقوامی پر ہونے والے مقابلوں کے لئے تیار کیا جائے گا، انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ہر کھیل میں نیاٹیلنٹ تلاش کر رہا ہے، ہمارا ہاکی کا سمر کیمپ گوجرہ کے انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے جس میں ماہر کوچز لڑکے اور لڑکیوں کو تربیت دے رہے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب اس سے قبل 7کھیلوں کے 4مختلف شہروں میں ایک ماہ کے تربیتی کیمپ منعقد کرچکا ہے، جس میں ہاکی،کبڈی، اتھلیٹکس، میٹ ریسلنگ، پاور لفٹنگ،ویٹ لفٹنگ اوروالی بال شامل ہیں، حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ٹیبل ٹینس، آرچری، سنوکر اور سوئمنگ کی چیمپئن شپ منعقد کرائی گئی ہیں جس سے نئے کھلاڑی سامنے آئے ہیں ان کھلاڑیوں کا ڈیٹا بنالیا گیا ہے اور ان کو مزید تربیت دلانے کے لئے انتظامات کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!