سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 5شہروں میں انڈر16کھلاڑیوں کے 7کھیلوں کے تربیتی کیمپ شروع


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور تربیت کے لئے لاہور سمیت 5شہروں میں انڈر16کھلاڑیوں کے لئے 7کھیلوں کے تربیتی کیمپ شروع ہوگئے ہیں، اس موقع پر رنگا رنگ افتتاحی تقاریب کا اہمتام کیا گیا، گوجرانوالہ میں پاور لفٹنگ اور ویٹ لفٹنگ ، سیالکوٹ میں والی بال کے کوچنگ کیمپ کی افتتاحی تقاریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار تھے

کیمپ میں دو سو کے قریب کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کوچنگ کیمپ کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا،فضا میں غبارے چھوڑے گئے، اس موقع پرڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ رائے منظورناصر، ڈویژنل سپورٹس آفیسر خواجہ سیف، ڈی ایس او عائشہ چیمہ ٹی ایس اوز، انٹرنیشنل کوچز و دیگر بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا، کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں۔


گوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے کہا کہ نوجوانوں کو اکثر گلہ رہتا ہے کہ سپورٹس کی سہولت نہیں ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا ہے، کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ آف سپورٹس بورڈ پنجاب میں کھلاڑی اپنے کھیل کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں، کیمپ میں کوالیفائیڈ کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، کیمپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کوچز سے بھی تربیت دلائیں گے

ان کھلاڑیوں کو ملازمتیں بھی دی جائیں گی، کیمپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا ڈیٹا بنک بنایا جا رہا ہے جس میں ان کا ریکارڈ رکھا جائے گا، نوجوان پورے جذبے اور لگن کے ساتھ کیمپ میں اپنی صلاحیتوں کا کھل کر اظہار کریں، یہ بہترین موقع ہے کہ وہ سپورٹس میں اپنی پہچان بنانے کے لئے اس کا آغاز کرسکتے ہیں، کوچنگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کی جائے گی اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والوں کے لئے ترقی کے مزید دروازے کھولے جائیں گے اور ان کی مزید تربیت کا بھی بندوبست کریں گے

نوجوان کھیل کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں بھی دلچسپی لیں ، دنیا میں سپورٹس بہت ترقی کرچکا ہے، اس لئے نوجوان سپورٹس میں اپنا مستقبل بھی بنا سکتے ہیں جس میں عزت اور شہرت بھی ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے مزید کہا کہ اگلا کوچنگ کیمپ یکم اپریل سے شروع ہوگا جس میں نئی گیمز اور نئے شہر ہوں گے، ہر کھیل کے کھلاڑی کو بھرپور موقع فراہم کریں گے۔


سیالکوٹ میں والی بال کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور اور تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈارنے کیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ندیم سرور نے اپنے خطاب میں کہا کہ سیالکوٹ میں فٹ بال سٹیڈیم اور والی بال کورٹ بھی بنائیں گے

کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ جاری رہے گا، پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ ندیم سرور سیالکوٹ میں ڈی سی او رہ چکے ہیں ان کی تعیناتی کے دوران سیالکوٹ کے گرائونڈز آباد رہے، اب وہ ڈی جی سپورٹس پنجا ب ہیں تو صوبہ بھر کے گرائونڈز اور جمنیزیم آباد ہوں گے اور سپورٹس کی بھرپور سرگرمیاں ہوں گی۔


فیصل آباد میں کبڈی اور گوجرہ میں ہاکی کے کوچنگ اینڈ ٹریننگ کیمپ کی افتتاحی تقاریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیراعلیٰ پنجاب برائے سپورٹس وامور نوجوانان عمر فاروق تھے، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب کا کھلاڑیوں سے تعار ف کرایا گیا اور کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹس تقسیم کی گئیں

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب عمر فاروق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات کررہی ہے، نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ سپورٹس کی بھی جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، کوچنگ اینڈ ٹرینگ کیمپ سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی

ان کیمپس سے نئے کھلاڑی ابھریں گے، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیر اور ڈی ایس او ررانا حماد، عطاء الرحمٰن، چیف کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب شاہد فقیرورک، سابق ہاکی اولمپیئن دانش کلیم، محمد خالد اور شہباز جونیئر بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!