سپورٹس جرنلسٹس عبدالرحمان رضا کی کتاب پاکستان برانڈ کی انگلینڈ میں تقریب رونمائی

برطانیہ اولڈہم (سپورٹس لنک رپورٹ) معروف سپورٹس جرنلسٹس عبدالرحمن رضا کی پاکستان سپر لیگ پر لکھی گئی کتاب ” پاکستان کا برانڈ ” کی شاندار تقریب رونمائی کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانیہ بھر سے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے کی افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔


تقریب کے مہمان خصوصی ہاؤس آف لارڈز کے ممبر لارڈ نذیر احمد نے کتاب کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا عبدالرحمن رضا نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے کتاب لکھ کر ایک تاریخی کام کیا ہے

پاکستانی قوم کرکٹ سے بیحد پیار کرتی ہے اور عبدالرحمن رضا نے پاکستان سپر لیگ اور کرکٹ پر کتاب لکھ کر پاکستانی قوم کے احساسات اور جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ھے جس پر وہ خراجِ تحسین اور مبارکباد کے مستحق ہیں ۔


تقریب رونمائی میں پاکستان پریس کلب یوکے صدر مبین چوہدری ‘ سابق صدر پاکستان پریس کلب یوکے ارشد رچیال ‘ سپورٹس جرنلسٹ مرزا اقبال بیگ ‘ اعجاز وسیم باکھری ‘ خواجہ قادر ‘ محمد ابو بکر بلال ‘ پاکستان پریس کلب مانچسٹر کے صدر ماجد نذیر ‘ شکیل انجم راجپوت ‘ زاہد نور ‘ اسحاق چوہدری سمیت برطانیہ اور پاکستان کے جرنلسٹس نے بڑی تعداد میں شرکت کی

اور عبدالرحمن رضا کی اس کاوش کو زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا عبدالرحمن رضا نے پاکستان کرکٹ کے حوالے سے بہت معلوماتی اور دلچسپ کتاب لکھی ہے جو کرکٹ کے شائقین کو یقینا پسند آئے گی ۔


اس موقع پر کتاب کے مصنف عبدالرحمان رضا نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ بن چکا ھے۔اس لیگ کی بدولت ورلڈکپ کرکٹ کھیلنے والی ٹیم میں آدھی ٹیم سپر لیگ میں بہترین کارکردگی دکھا کر آنے والے کھلاڑیوں کی ھے۔

سپر لیگ نے ہمیں شاداب خان،حسن علی ،فہیم اشرف،فخر زمان،اور آصف علی جیسے کھلاڑی سپر لیگ کی پیداوار ھیں۔سپر لیگ ہی کی وجہ سے ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون جیسی ٹیمیں دوبارہ پاکستان کھیلنے گیئں۔پاکستان کے ویران میدان ایکبار پھر آباد ھونا شروع ھو گے۔


کتاب لکھنے کا مقصد سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا ھے۔پاکستان میں کرکٹ نہ ھونے کی وجہ سے جب یو اے ای ہمارا ہوم گراومڈ بنا تو میں نے نہ صرف دوسری سیریز بلکہ سپر لیگ کے ایک ایک لمعے کو کوور کیا۔

پاکستانی قوم کے لیے ایک خواب تھا کو پورا ھوا ۔دبئی میں مقیم ھونے جی وجہ سے میں اپنی زمہ داری سمجھتا ھوں کہ سپر لیگ جو اب پاکستان کا اہم برانڈ بن چکا ھے کے ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ اور ایک ایک لمعے کو کتاب میں محفوظ کیا ھے



error: Content is protected !!