سپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے نقد انعامات تقسیم کردیئے

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل اولمپکس میں میڈل حاصل کرنے والوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے اسپیشل اولمپکس میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس سلسلے میں پاک فضائیہ کی سینٹرل ایئر کمانڈ لاہور میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سربراہ پاک فضائیہ نےخصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے چھ خصوصی افراد Person with Special Need (PSNs) نے رواں سال کے شروع میں ابو ظہبی میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس میں شرکت کی اور مختلف کیٹگریز میں میڈل حاصل کرتے ہوئے وطنِ عزیز کا نام  روشن کیا۔اپنے خطاب کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے میڈل جیتنے والوں کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محنت اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے میڈل حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ مزید محنت کرتے ہوئے اپنے مقام کو بہتر بنائیں اور آئندہ مقابلوں میں وطن عزیز کا پرچم سربلند کریں۔

سربراہ پاک فضائیہ نےخصوصی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

پاک فضائیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ نے PSNs کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے ان کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔

کھیلوں کی مختلف کیٹگریز میں میڈل جیتنے والے PSNs کو نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ جن میں عمران غفار (02 طلائی تمغے برائے سائیکلنگ)، محمد عمر (02 چاندی کے تمغے برائے بیڈمنٹن)، یاسر بشیر (01 چاندی کا تمغہ برائے سائیکلنگ)، رضوان طیب (01 کانسی کا تمغہ برائے باسکٹ بال)، فرقان اقبال (01 کانسی کا تمغہ برائے سائیکلنگ) اور سبرینہ توحید (01 کانسی کا تمغہ برائے فٹسل) شامل تھے۔

error: Content is protected !!