سکاٹ لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے،سرفراز

ایڈنبرا (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی مشکل فارمیٹ ہے ،اسکاٹ لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھ رہے ہیں۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا ،آج بارش کے باعث گرین شرٹس کو ٹریننگ کا پہلا سیشن وقت سے پہلے ختم کرنا پڑا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرفراز الیون اسکاٹ لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کےلئے ابھی وارم اپ ہی کررہی تھی کہ بارش ہوگئی ،جس کے باعث کھلاڑی فیلڈنگ اور نیٹ پریکٹس نہ کرسکے اور کچھ دیر انتظار کے بعدتربیتی سیشن ختم کردیا ۔پریس کانفرنس میں گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اُن کی ٹیم اسکاٹ لینڈ کو آسان حریف نہیں سمجھ رہی، اسکاٹ لینڈ کا انگلینڈ کو ہرانا بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ایک مشکل فارمیٹ ہے ، محمد عامر مکمل فٹ ہیں اور میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بدھ کی شب 8 بجے کھیلا جائے گا

 

error: Content is protected !!