سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز،پاکستان اور آسڑیلیا کا ٹکرائو کل


ہرارے (سپورٹس لنک رپورٹ) سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کا فائنل اتوار کو ہرارے، اسٹیڈیم، زمبابوے میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو فیصلہ کن معرکے میں آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا، میچ دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے میں جاری سہ فریقی سیریز فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور دو ٹاپ ٹیموں پاکستان اور آسٹریلیا نے شاندار کھیل کی بدولت تین، تین فتوحات حاصل کر کے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، میزبان زمبابوین ٹیم کو سیریز میں متواتر چار شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ سیریز کا فائنل آج اتوار کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں اس سے قبل لیگ میچز میں ایک دوسرے کو زیر کر چکی ہیں اسلئے فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

error: Content is protected !!