سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز کل سے


ہرارے ۔(سپورٹس لنک رپورٹ) سہ ملکی مینز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کل اتوار سے زمبابوے میں شروع ہو گی جس میں میزبان ملک کے علاوہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی اور تینوں ٹیمیں آپس میں دو، دو میچز کھیلیں گی، پاکستانی ٹیم افتتاحی میچ میں زمبابوے کے مدمقابل ہو گی، سیریز کا دوسرا میچ 2 جولائی کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں 3 جولائی کو زمبابوے کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا، چوتھا میچ 4 جولائی کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا، 5 جولائی کو پاکستانی ٹیم اپنا چوتھا اور آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی، سیریز کا چھٹا اور آخری میچ 6 جولائی کو زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 8 جولائی کو شیڈول ہے۔

error: Content is protected !!