سید فخرعلی شاہ اور ان کی ٹیم بیس بال کے تابناک مستقبل کی ضمانت،عائشہ ارم


اسلام آباد( نواز گوھر ) بیس بال فیڈریشن آف ایشیاء کے کوچز کلینک میں پاکستان کے کوچز کی کامیاب شرکت پاکستان فیڈریشن بیس بال کے نوجوان صدر,فخر پاکستان سید فخر علی شاہ کی مرہون منت ہے کہ جن کی بیس بال کے لیئے فکرانگیزی اور باریک بینی بیس بال کی ترقی و کامرانیوں کی نئی راہیں متعین ہورہی ہیں اور نہ صرف پاکستان بلکہ ایشیاء بھر میں بیس بال کے فروغ کا زریعہ بن رہی ہیں”.یہ بات پاکستان فیڈریشن بیس بال کی لیڈ ممبر و حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کی خواتین ونگ کی چیئرپرسن عائشہ ارم نے بیس بال فیڈریشن آف ایشیاء کے زیراہتمام میجرلیگ بیس بال چائناء کے تعاون سے نین جنگ چائنا میں 6 سے 8 مئی تک ایم ایل بی کوچ کلینک میں پاکستان کے نوجوان کوچز عمیر امداد بھٹی اور ندیم سجاد شاہ کی کامیاب شرکت کے بعد حیدرآباد کے آفیشلز و خواتین و مرد کھلاڑیوں سے بات چیت میں کہی.انہوں نے اس ضمن نوجوان کوچز ظہیر الدین مگسی, محمد کامران شاہ, زاکر خشک اور دیگر کو بتایا کہ وہ کھیل میں اپنی محنت جاری رکھیں کیونکہ کھیلتے ہوئے کھلاڑی ہی کوچنگ کے میدان میں موقع ملنے پر کارگر ثابت ہوتے ہیں.

انہوں نے مزید بتایا کہ سید فخر علی شاہ اور انکی ٹیم جس جذبے سے کام کررہی ہے وہ بیس بال کے تابناک مستقبل کی ضمانت ہے جسکی مثال انکے حال ہی میں فاٹا میں منعقدہ بیس بال ایونٹ اور جمرود پریس کانفرنس میں موجودگی کو بیس بال کے لیئے اہم سنگ میل قرار دیا کیونکہ فخر علی شاہ فاٹا جاکر کھیلوں کے فروغ کے لیئے عملی اقدامات کرنے والے پاکستان کی کسی بھی اسپورٹس فیڈریشن کے واحد صدر ہیں جبکہ انہیں نوجوان ترین صدر ہونے کا منفرد اعزاز پہلے ہی حاصل ہے ہیں.دریں اثناء حیدرآباد بیس بال ایسوسی ایشن کے سرپرست ساجد احمد جونیجو, چیئرمین حمید شاہ,صدر پرویز احمد شیخ, نائب صدر اسلم خان دیسوالی, خرم رفیع صدیقی, سیکریٹری سید محفوظ علی, جوائنٹ سیکریٹری محی الدین شیخ, ساجد اعوان, محمد اقبال, وومین چیئرپرسن عائشہ ارم, سیکریٹری ارم خان اور دیگر نے ایم ایل بی کوچ کلینک میں پاکستان کے نوجوان کوچز عمیر امداد بھٹی اور ندیم سجاد شاہ کی کامیاب شرکت اور سرٹیفیکیٹ وصول کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ اور ہیڈ کوچ مصدق حنیف کی سرپرستی میں بیس بال کے فروغ کے لیئے اسکولز,کالجز اور یونیورسٹیز میں پہلے سے بھی بہتر خدمات سرانجام دیں گے.

error: Content is protected !!