سینیٹرز الیون نے پارلیمنٹرینز الیون کو 63رنز سے ہرا دیا

اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) سینیٹرز الیون نے پارلیمنٹرینز الیون کو 63رنز سے ہرا دیا۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے شاندار کامیابی پر سینیٹرز الیون کو مبارک باد دی ۔ راولپنڈ ی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سینیٹرز الیونز نے پہلے کھیلتے ہوئے 15اورز میں 194رنز بنائے۔قبائلی رکن ہلال رحمان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری جبکہ سینیٹر احمد خان 37رنز بنا کر نمایاں رہے۔195رنز کے ہدف کے تعاقب میں پارلیمنٹرینز الیون کی ٹیم مقررہ 15اورز میں 131رنز بنا سکی۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹرز الیون کو قومی اسمبلی کی کرکٹ ٹیم پارلیمنٹر ینز الیون کے خلاف شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کی کرکٹ ٹیم نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دیکھائی۔ چیئرمین سینیٹ نے سینیٹرز شبلی فراز، احمد خان، شاہ زیب درانی اور مرزا آفریدی کو شاندار کارکردگی پر بھر پور مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گاا ور اس سلسلے میں تعاون کے فروغ کیلئے صوبائی اکائیوں کے مابین رابطے کا مرکز ہو گا۔

error: Content is protected !!