سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب کا مری میں زیرتعمیر دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے مری میں زیرتعمیر دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا ، تعمیراتی کام کا معائنہ کیا ، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملک وقار اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی بھی موجود تھے، دھوبی گھاٹ سپورٹس کمپلیکس میں والی بال، باسکٹ بال اور 7اے سائیڈ سینٹھک فٹ بال کی سہولیات کی فراہمی کیلئے سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر جاری ہے ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب نے اس موقع پرافسران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگااور تعمیراتی کام بر وقت مکمل کیا جائے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے سپورٹس کے فروغ کیلئے پنجاب کے تمام اضلاع میں بہترین انفراسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے سپورٹس گراؤنڈز اور کمپلیکس تعمیر ہورہے ہیں تاکہ دور درازکے علاقوں کے شہریوں کو بھی سپورٹس کے یکساں مواقع مل سکیں۔

error: Content is protected !!