سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے گجرات میں چودھری ظہور الٰہی کرکٹ سٹیڈیم، زیر تعمیر جمنیزیم ہال اور ای لائبریری کا معائنہ کیا منصبوے جلد مکمل کرنیکی ہدایت، چودھری ظہور الٰہی کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس نصب کرنے کا حکم، منصوبوں کی تکمیل سے نوجوانوں کو سپورٹس کی اعلیٰ سہولتیں میسر ہونگی، محمد عامر جان


سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف دیہات پروگرام کے تحت فتح پور گاؤں اور نواحی علاقے رام پیاری محل کا بھی معائنہ کیا

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے جمعہ کے روز گجرات میں چودھری ظہور الٰہی کرکٹ سٹیڈیم،زیرتعمیر جمنیزیم ہال اور ای لائبریری کے منصوبوں کا معائنہ کیا، اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چودھری شبیر، ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا، ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ ندیم بٹ، ضلعی سپورٹس آفیسر غلام عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو متعلقہ افسران نے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے زیرتعمیر منصوبوں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کہ ان منصوبوں کو جلدا ز جلد مکمل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر جان نے کہا کہ جمنیزیم ہال اور ای لائبریری کے منصوبوں کی تکمیل سے گجرات کے نوجوانوں کو سپورٹس کی اعلیٰ سہولتیں میسر ہوں گی، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے چودھری ظہور الٰہی کرکٹ سٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کے احکامات بھی جاری کئے۔


سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے صاف دیہات پروگرام کے تحت فتح پور گاؤں کا بھی دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ صاف دیہات پروگرام صفائی کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہوگا کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اس سے ماحول بھی صاف ستھرا ہوگا ،لوگوں کی صحت بھی بہتر ہوگی اور بیماریوں سے دور رہیں گے،ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کوصاف ستھرا رکھیں، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے گجرات کے نواح میں تاریخی عمارت رام پیاری محل کا بھی معائنہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صوبہ بھر میں تاریخی مقامات کی حفاظت اور ان کو محفوظ رکھنے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے۔

error: Content is protected !!