سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پانچویں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے ابتدائی دونوں میچز جیتنے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، بدھ کے روز بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے ابتدائی دونوں میچز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیموں کو شکست دی، ٹیم کی کارکردگی سے ثابت ہوگیا کہ ہمارے نوجوان کتنے باصلاحیت ہیں، محمد عامر جان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے پر بلے باز بدر منیر کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آ پ کی دونوں میچز میں سنچریوں سے پاکستان فتح سے ہمکنار ہوا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے اس امید کا اظہارکیا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئندہ میچز میں بھی اسی طرح فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی، واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں ہمیشہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اب تک ہونیوالے چاروں ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے جس میں وہ 2 بار بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت چکی ہے، 2002ء میں پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے چنائی میں ہونیوالے فائنل میںجنوبی افریقہ اور 2006ء میں اسلام آباد میں ہونے والے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ جیتے ہیں جبکہ دو بار رنر اپ رہی ہے، 1998ء میں نئی دلی ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ اور2014میں کیپ ٹائون میں ہونے والے فائنل میں بھارت کیساتھ رنر اپ رہی ہے۔

 

error: Content is protected !!