شانک منوہر دوبارہ بلامقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیئرمین منتخب

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) ششانک منوہر دوبارہ بلامقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے انڈیپنڈنٹ چیئرمین منتخب ہو گئے، منوہر 2016ء میں آئی سی سی کے پہلے انڈیپنڈنٹ چیئرمین منتخب ہوئے تھے اور اب وہ مزید دو برس تک ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔ منوہر نے گزشتہ دو سالہ دور کے دوران بگ تھری کے خاتمے سمیت کرکٹ کھیل میں اہم اصلاحات کیں، اس کے علاوہ انہی کے دور میں آئی سی سی کی پہلی خاتون ڈائریکٹر کی تقرری ہوئی اور انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈھانچے میں ڈویلپمنٹ کیں جس سے زیادہ سے زیادہ ممالک کو آئی سی سی کا ممبرز بننے کا موقع ملے گا۔ منوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی سی سی کا دوبارہ چیئرمین منتخب ہونا میرے لئے باعث اعزاز ہے اور میں تمام ڈائریکٹرز کا مشکور ہوں، امید ہے کہ وہ مستقبل میں میرے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، میں نے 2016ء میں چیئرمین منتخب ہونے پر جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے اور اب اگلے دو برس کے دوران بھی پوری دنیا میں کرکٹ کھیل کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کریں گے۔

error: Content is protected !!