شاہد آفریدی نے ٹیم کو جوائن کرلیا،کھیلنے یا نہ کھیلنے پر سوالیہ نشان


دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے لیکن دبئی میں پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا شاہد آفریدی مزید میچوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم ٹیم انتظامیہ آفیشل موقف دینے سے گریز کررہی ہے۔دبئی اسٹیڈیم میں کراچی کی ٹیم نے مکی آرتھر اور عما د وسیم کی نگرانی میں پریکٹس کی۔جبکہ شاہد آفریدی ٹیم کے ساتھ نہیں تھے۔ملتان سلطانز کے ساتھ میچ سے قبل گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔واضح رہے کہ تیزترین فارمیٹ کی وجہ سے پی ایس ایل میں متعدد کھلاڑی انجریز کا شکار ہوچکے ہیں، پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی اور حارث سہیل انجری کا شکار ہیں، سیمی کی جگہ محمد حفیظ قیادت کے فرائض انجام دے رہے

error: Content is protected !!