شاہد آفریدی کیربین کرکٹ لیگ سے باہر

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی کیریبئن پریمئیر لیگ سے باہر ہو گئے ۔ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ گھٹنے کا علاج جاری ہےلہذا اس سیزن میں جمیکا کی نمائندگی نہیں کر سکوں گا،گھر بیٹھ کر جمیکا کو سپورٹ کروں گااور امید ہے کہ عماد وسیم میرا خلاء پر کر دیں گے۔شاہد آفریدی ایک عرصے سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، اسی انجری کی وجہ سے اب شاہد آفریدی اس سال کیربئین پریمئیر لیگ میں جمیکا کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

error: Content is protected !!