شاہد آفریدی کی کتاب گیم چینجر نے نیا تنازع کھڑا کردیا،تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار کھلاڑی شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ’’ گیم چینجر‘‘ میں جاوید میانداد سمیت کئی سابق کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جاوید میانداد نے ہمیشہ ان کی مخالفت کی ،بھارت کے خلاف ٹیسٹ میں مجھے میانداد نے پریکٹس بھی نہیں کرنے دی۔آفریدی نےکتاب میں سابق کپتان اور کوچ وقار یونس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وقار یونس اوسط درجے کےکپتان اور اُس سے بھی برے کوچ تھے۔

شاہد آفریدی نے لکھاکہ باب وولمر نے ہمیشہ میری حوصلہ آفزائی کی، باب وولمر نے ہر بڑے میچ سے پہلے مجھے فری ہینڈ دیا۔آفریدی نے اپنی کتاب میں قومی ٹیم کے آنجہانی کوچ باب وولمر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ باب وولمر نے ہمیشہ مجھ سے اپنا نیچرل گیم کھیلنے کا کہا۔شاہد آفریدی نے کتاب میں لکھا کہ عمران خان کسی سے ذاتی اختلاف نہیں رکھتے تھے، ہم سب جانتے ہیں کہ وہ بعض کھلاڑیوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان عام طور پر کھلاڑیوں سے میل جول نہیں بڑھاتے تھے۔شاہد آفریدی کی زندگی پر کتاب ’’ گیم چینجر‘‘ کی تقریب رونمائی 4 مئی کو ہوگی۔

error: Content is protected !!