شاہینوں کی کیپ ٹائون میں مشقیں،،جنوبی افریقہ سے دوسرا ٹیسٹ کل


کیپ ٹائون(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے کیپ ٹاؤن میں شروع ہو گا، شاہینوں نے اونچی اڑان بھرنے کے لیے تیاریاں تیز کر دیں، خراب پرفارمنس دکھانے والے ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق کی شرکت پر ٹیم منیجمنٹ میں "کھینچا تانی” جاری ہے، محمد عباس اپنے کم بیک کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔دورہ جنوبی افریقہ کے دوران شاہینوں کا دوسرا امتحان، کیپ ٹاؤن میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی۔ کڑے امتحان سے پہلے شاہینوں کی بڑی تیاریاں، کیپ ٹاؤن میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں خوب جان ماری، سخت محنت کے ساتھ ساتھ ٹِپس بھی دی گئیں۔سنچورین میں بری طرح فلاپ ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق ٹیم منیجمنٹ کے لیے درد سر بن گئے، اہم میچ میں دونوں بیٹسمین کو کھلانے یا نہ کھلانے کے لیے کھینچا تانی کی مبینہ اطلاعات ہیں تاہم کرکٹ فینز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ انجری کا بولڈ کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عباس مکمل فٹ ہو گئے۔آل راؤنڈر حارث سہیل کی انجری برقرار ہے اس کے باوجود قومی کھلاڑیوں نے ہر ناکامی اور خامی کو بھلا کر اِن ایکشن ہونے کا عزم ظاہر کر دیا، تین میچز کی سیریز میں پروٹیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ اُدھر میزبان ٹیم کے تجربہ کار بولر ورنن فلینڈر بھی نمائندگی کے لیے تیار ہیں اور پروٹیز نے پھر جیت پر نظریں جما لی ہیں۔

error: Content is protected !!