شاہ رخ خان پیرا ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے پہنچ گئے


نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان پیرا ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے بھارتی دستے کا حوصلہ بڑھنے کیلئے ان کی الوداعی تقریب میں پہنچ گئے، شاہ رخ کو اپنے درمیان پا کر پیرا ایشین گیمز پر جانے والے کھلاڑیوں کے چہرے کھل اٹھے، تفصیلات کے مطابق معروف اداکار شاہ رخ خان پیرا ایشین گیمز میں شرکت کرنے والے بھارتی دستے کی الوداعی تقریب میں ان کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پہنچ گئے، اس موقع پر انہوں نے تمام کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی میں کمی کو پورا کرنے کیلئے جہدوجہد کرنا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی مکمل نہیں ہے کوئی جسمانی طور پر تو کوئی ذہنی طور پر کمی کا شکار ہے کسی نہ کسی میں کوئی نہ کوئی کمی ضرور ہے یہ اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جس نے ہمیں ایسا بنایا ہے لہٰذا ہمیں اپنی کسی بھی کمی کو دور کرنے کیلئے محنت کرنا پڑتی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں آپ لوگوں سے ملاقات کر رہا ہوں کیونکہ آپ ملک کا نام روشن کرنے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت سے بالاتر ہو کر کھیل پیش کریں اور ملک کانام روشن کریں۔

error: Content is protected !!