شاید وہ ذاتی پسند ناپسند کا شکار ہوں، فواد عالم

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل اسکور کے باوجود بھی قومی ٹیم میں دوبارہ منتخب نہ ہوسکے

اور کارکردگی کے مسلسل نظر انداز ہونے کے بعد اب فواد عالم کا کہنا ہے کہ شاید وہ ذاتی پسند ناپسند کا شکار ہیں ۔کراچی میں سندھ اور ناردرن کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کے میچ میں سنچری اسکور کرنے والے فواد عالم نے میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں ایک بار پھر اپنی عدم سلیکشن پر بات کی اور عندیہ دیا کہ

سلیکشن ذاتی پسند نا پسند کی بنیاد پر ہورہی۔فواد کا کہنا تھا کہ یوں لگتا ہے کہ پسند ناپسند ہے اور ایسا نظر بھی آرہا، اس میں زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں۔

162 فرسٹ کلاس میچز میں 56 کی اوسط سے 11830 رنز اسکور کرنے والے فواد عالم نے کہا کہ انہیں بھی اس سوال کے جواب کی تلاش ہے کہ وہ ٹیم میں کیوں منتخب نہیں ہورہے اور ان میں کیا کمی ہے؟

فواد کے مطابق ہر سال دو سال بعد ایک نیا جواز پیش کردیا جاتا ہے اور وہ اس پر کام کرنا شروع کردیتے ہیں۔فواد عالم نے حالیہ سیزن میں 9 اننگز میں 2 سنچریاں اور ایک نصف سنچری اسکور کی، فرسٹ کلاس کیرئیر میں ان کی مجموعی سنچریوں کی تعداد 32 ہوچکی ہے۔34 سالہ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ جب کوئی

کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ ہوتا ہے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس دے کر اپنا کم بیک کرے اور ان کی بھی یہی کوشش ہے۔ فواد کے مطابق ہونا بھی یہی چاہیے کہ جو کھلاڑی پرفارم کرے اسے اوپر آنے کا موقع دیا جائے۔فواد کا کہنا تھا کہ فیورٹ ازم ہر جگہ ہوتا ہے، گھرو ں میں بھی ہوتا ہے اور

یہ سب اب لائف کا حصہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبھی کبھار مسلسل فائٹ کرتے رہنا مشکل ہوجاتا ہے لیکن پھر موٹی ویشن ہوتی ہے کہ بہتر کرنا ہے

کیوں کہ یہی ان کا روزگار ہے اگر کرکٹ چھوڑ دیں گے تو فیملی کو کیسے سپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اب بھی امید ہے کہ ایک دن انہیں موقع ضرور ملے گا۔

error: Content is protected !!