شعیب ملک نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا

ہرارے: (سپورٹس لنک رپورٹ) تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں 2 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔36 سالہ شعیب ملک کا زمبابوے کے خلاف میچ یادگار بن گیا۔ کیرئر کا ننانواں میچ کھیل کر لیجنڈ شاہد آفریدی کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا۔ سپر سٹار شعیب ملک نے اپنی زبردست تجربہ کاری دکھاتے ہوئے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کر لیا۔ شعیب ملک یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی اور 2026 رنز کے ساتھ تیسرے عالمی بلے باز بن گئے۔

 

error: Content is protected !!