شعیب ملک نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ہرارے(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار رائونڈر شعیب ملک 100ٹی 20 میچ کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ٹی 20 میں تاریخ رقم کرنے والے اسٹار آل ر ائونڈ نے ایک کے بعد دوسرا اعزاز حاصل کرلیا ہے ۔پاکستان کے جارحانہ مزاج آل رائونڈر کو یہ اعزاز آج سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں حاصل ہوا جہاں پاکستان نے آسٹریلیا سے مقابلہ کیا تھا۔کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈکے کولن کائوڈری 1968 میں 100 ٹیسٹ کھیلنے پہلے جبکہ 1985 میں آسٹریلیا کے ایلن باڈر 100ون ڈے کھیلے والے پہلے کرکٹر بنے تھے۔

شعیب ملک کی ٹی 20 سنچری مکمل، دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

اس سے قبل قومی ٹیم کے ریٹائرڈ آلرائونڈر شاہد آفریدی کو پاکستان کی جانب سے 99 ٹی20 میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل تھا تاہم شعیب ملک نے آج ٹی20 میں سنچری مکمل کرکے یہ اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔شعیب ملک ٹی 20 کرکٹ میں دوسری بہترین اوسط سے رن بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں جن کا بیٹنگ اوسط 53.81بنتا ہے جبکہ اسپنرز کے خلاف تو ان کا اوسط سب سے زیادہ ہے جو 127.50 تک پہنچ جاتا ہے تاہم شعیب ڈیتھ اوورز میں تیسرے بہترین اسٹرائیک ریٹ 197.00 کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں جس میں انہوں نے سب سے زیادہ 459رنز اسکور کر رکھے ہیں۔

شعیب ملک کی ٹی 20 سنچری مکمل، دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے

گزشتہ روز شعیب ملک نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میں میچ میں 2ہزار مکمل کیے تھے اور وہ کیوی بیٹسمین مارٹن گپٹل اور سابق کیوی کپتان برینڈن مکولم کے بعد ٹی 20 فارمیٹ میں  2ہزار سے زائد رنز بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بن گئے تھے۔کیوی مارٹن گپٹل 2271رنز کے ساتھ سرفہرست، برینڈن مکولم 2140 دوسرے نمبر پر اور شعیب ملک 2039رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔یادر رہے کہ سہ ملکی ٹی 20 سیریزمیں کھیلے گئے پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں شعیب ملک نے 13رنز اسکور کیے اور رن آئوٹ ہوئے جبکہ میچ میں  گرین شرٹس کو کینگروز سے یکطرفہ مقابلے میں شکست ہوئی تھی۔

error: Content is protected !!