شعیب ملک نے کرکٹ بورڈ سے 10 روز کی چھٹی مانگ لی، آل رائونڈر نے یہ چھٹی کیوں لی ہے؟

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی چھٹی کی درخواست پی سی بی نے منظور کرلی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی چھٹی کی درخواست پی سی بی نے منظور کرلی ہے،پی سی بی کےمطابق شعیب ملک کو نجی وجوہات کی وجہ سےچھٹی دی گئی ہے۔پی سی بی کےمطابق توقع ہے شعیب ملک 10 روز میں ٹیم جوائن کر لیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، بعد ازاں ون ڈے سیریز کا آغاز 8 مئی کو ہوگا۔

error: Content is protected !!