شعیب ملک کی بھی نئی لک سامنے آگئی


دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی اور سپنر شاداب خان کے نئے ہیئر سٹائل کے اپنانے کے بعد سابق کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک کی بھی نئی لک سامنے آگئی ہے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اس نئی ’لُک‘ کو اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے نام کردیا اور اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کو بھی سرپرائز دیا۔اس حوالے سے شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے نئے اسٹائل کو دلچسپ انداز سے ایک ویڈیو کی صورت میں شیئر کیا اور ساتھ میں لکھا، ’ بیگم جو بولے وہی درست ہے!

‘ویڈیو میں اپنے اس اسٹائل کو انہوں نے ثانیہ مرزا کے نام کیا اور ساتھ ہی پیار کا اظہار بھی کیا جسے انہوں نے آنے والے ننھے مہمان کے لیے سرپرائز قرار دیا۔سابق کپتان کے اس منفرد سٹائل کو دیکھ بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ان کے اس نئے سٹائل کے پیچھے ان کی بیگم ثانیہ مرزا کا بڑاعمل دخل ہے ۔ادھر ثانیہ مرزا نے بھی یہ ویڈیو ری ٹوئیٹ کی اور لکھا، ’نئی لک نے بے حد متاثر کیا ہے، ہم بھی آپ کے واپس آنے کا بے صبری سے انتظار ہے’۔

error: Content is protected !!