شفقت رسول نے کینیڈین شہریت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا کیمپ جوائن نہ کیا


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی ہاکی ٹیم تجربہ کار اسٹرائیکر شفقت رسول نے کینیڈین شہریت کی درخواست کے پیش نظر پی ایچ ایف کو ورلڈ کپ کے لیے عدم دستیابی سے آگاہ کردیا ہے۔ورلڈ کپ سے پہلے قومی ہاکی ٹیم تجربہ کار اسٹرائیکر شفقت رسول کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔ شفقت رسول نے پاکستان ٹیم کے کیمپ میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ اولمپئن ان دنوں کینیڈا میں مقیم ہیں، جہاں انہوں نے کینیڈین شہریت کے لیے اپلائی کررکھا ہے۔شفقت رسول کو ورلڈکپ کے لیے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم ایک ہفتے تاخیر کے بعد انہوں نے اپنی عدم دستیابی سے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کردیاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چند ناگزیر مصروفیات کی وجہ سےان کا پاکستان کا سفر کرنا ممکن نہیں رہا۔ شفقت رسول ایشین نے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت نہیں کی تھی،جس کے باوجود ورلڈکپ کےلیے انہیں ملک کی نمائندگی کا موقع دیاگیا۔شفقت رسول کے ورلڈکپ سےباہر ہونے کے بعد اب ان کی جگہ محمدزبیر کی ٹیم میں شمولیت یقینی ہوگئی ہے۔

error: Content is protected !!