شنگھائی میں منعقدہ شنگھائی ووشوچمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تیمور جاوید اپنی کامیابی کیلئے پر پر عزم

پشاور(ملاقات :غنی الرحمن)پشاورسے تعلق رکھنے والے ووشوکنگفوکے مایہ نازنوجوان کھلاڑی تیمور جاوید چائناکے شہر شنگھائی میںایشیائی ممالک کی سطح پر منعقدہ شنگھائی ووشوچمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے تیمور جاوید اپنی کامیابی کیلئے پر امیدہیں کیونکہ وہ دو مہینوں سے مسلسل تیاری کررہے ہیںاور عید کے روز بھی وہ پریکٹس کرنے کلب جاتے رہے ، وہ ملک کیلئے کھیلناچاہتاہے اور پاکستان کوورلڈ چمپئن دیکھناانکی سب سے بڑی خواہش بھی ہے وہ اس میگاایونٹ کیلئے وہ دو ستمبر کو لاہور سے روانہ ہونگے ۔پشاور میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ ذاتی شہرت کیلئے کھیلتاہے اور نہ ہی پیسے کیلئے انکی خواہش ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلوں اور پاکستان کی نیک نامی کا باعث بنوں،کیونکہ میں ملک کی خدمت کرناچاہتاہوں چاہے

بچپن میری یہی خواہش رہی ہے کہ ووشواور مارشل آرٹس کی دنیامیں خودکو منوائوں،انکاکہناتھاکہ شوق اور جذبے کیساتھ کھیلنے کے باعث قلیل مدت میں انہوںنے ووشوکھیل میں ایک منفرد نام پیداکیاہے اب تک متعددقومی اور ایشین کی سطح پر کئی میڈلزجیت چکاہوں،ایران میں منعقدہ پیس اینڈ فرینڈزشپ ایشین چمپئن شپ میں برائونزمیڈ ل جیتا،اسکے بعد لاہور میں منعقدہ سائوتھ اشین ووشوچمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ بن کر سلور میڈلزحاصل کیا،2018کو پاک افغان ووشوچمپئن شپ میں گولد میڈل جیتنے میں کامیاب رہا،اور اللہ کا فضل ہے کہ جب جب موقع ملتاگیا،پرفارمنس میں بہتری آتی رہی ہے،شنگھائی چمپئن شپ 3 ستمبر تا8ستمبرکھیلی جائیگی، امید ہے کہ انشا اللہ اس چمپئن شپ میں بھی سرخرورہوںگا،تاہم خواہش ہے کہ ووشوکنگفوکا ورلڈ چمپئن بن جائوں اور میری نظرین اسی ٹائٹل پر ہے،جسکے لئے وہ دن رات بھر پور کوششیں کررہے ہیں،انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس ٹائٹل کو حاصل کرنے پاکستان کا نام دنیامیں روشن کرینگے،انہوںنے پاکستان ووشوفیڈریشن کے صدر ملک افتخار احمد،سیکرٹری جنرل آمان اللہ خان اچکزئی اور انکی ٹیم ملک میں ا س کھیل کی ترقی اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے کام کررہے ہیں

یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوااور بلوچستان جیسے صوبوں سے بھی مرد وخواتین کے مختلف کٹیگریز میں باصلاحیت کھلاڑی سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں،اسکے ساتھ ہی خیبر پختونخواووشوایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں وحید شاہ،صدر رحمت گل آفریدی اورسیکرٹری جنرل وکوچ نجم اللہ سافی جس خلوص نیت سے کام کررہے ہیں وہ لائق تحسین ہیں ،جن کی کوشوں سے پشاور سمیت مختلف اضلاع میں ووشوکلبوں کی تعدادمیں بے تحاشہ اضافہ ہونے لگاہے کیونکہ دیگر مارشل آرٹس کے مقابلے میں ووشوکھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کیلئے بھر پور سرپرستی کی جارہی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں تیمور جا وید کا کہناتھاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہیں قوت بخش ادویات کے استعمال کرنے کی انہیں کوئی ضرورت نہیں ہے ،جذبے کیساتھ مسلسل کھیلنے سے ووشو میں میری رینکنگ میں تیزی سے بہترین آرہی ہے ۔

error: Content is protected !!