شکیب الحسن نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ڈیرہ دون (سپورٹس لنک رپورٹ) شکیب الحسن تیز ترین پانچ سو وکٹیں اور 10ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے آل راؤنڈر بن گئے ۔ انہوں نے افغانستان کیخلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں نجیب اللہ زدران کو آؤٹ کر کے یہ اعزاز حاصل کیا جو ان کا انٹرنیشنل کرکٹ میں 302واں میچ تھا۔ان سے قبل سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور جنوبی افریقہ کے جیک کیلس بھی یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔ شکیب الحسن کے مطابق انہیں معلوم ہوا کہ وہ منفرد ریکارڈ کے مالک بن گئے ہیں تو خوشی ہوئی کیونکہ ان کا نام بڑے پلیئرز سے جڑ گیا۔

error: Content is protected !!