شہید بے نظیر بھٹو نیشنل جمناسٹک چیمپئن شپ کل سے شروع ہو گی


جامشورو( سپورٹس لنک رپورٹ )پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام سندھ جمناسٹکس ایسوسی ایشن کے زیر انتظام محترمہ شہید بینظیر بھٹو نیشنل جمناسٹکس چیمپیئن شپ مینز اینڈ ومینز کل سے سندھ یونیورسٹی جامشورو میں شروع ہورہی ہے.چیمپیئن شپ کے لیئے مستقیم انصاری کو مینز اور مریم کیریو کو وومینز کا آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے.مذکورہ چیمپیئن شپ میں شرکت کے لیئے ٹیکنیکل آفیشلز اور ٹیمیں حیدرآباد پہنچ گئیں ہیں.اس ضمن میں پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت نے سندھ یونیورسٹی کے جمناسٹک ہال کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا.آرگنائزنگ سیکریٹری مریم کیریو_حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے صدر خرم رفیع صدیقی, سیکریٹری پرویز احمد شیخ, جوائنٹ سیکریٹری عائشہ ارم, ٹیکنیکل آفیشلز عبدالرحیم راجپوت, محمد شہباز باجوہ اور دیگر ساتھ تھے.انہوں نے اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران کو ہدایت دی کی چیمپیئن شپ کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہ رکھی جائے اور ملک بھر سے آئے ہوئے آفیشلز و جمناسٹ یہاں سے اچھی یادیں لے کر جائیں. پاکستان جمناسٹکس فیڈریشن کے صدر احمد علی راجپوت کے مطابق سندھ یونیورسٹی جامشورو کے وائس چانسلر ڈاکٹرفتح محمد برفت چیمپیئن شپ کا افتتاح کریں گے.چیمپیئن شپ 11 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی.

error: Content is protected !!