شیخانی فائٹرزکی چھیپا پریمئر لیگ کرکٹ کے فائنل میں جگہ مستحکم

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کے جی اے جیم خانہ گراؤنڈ نمائش پر ڈیلکس ہولیڈیز کی زیر نگرانی کھیلی جانے والی چھیپا پریمئر لیگ کرکٹ میں شیخانی فائٹر ز نے بحیثیت گروپ ونر براہ راست فائنل میں جگہ بنالی جبکہ دوسرے فائنل کیلئے رائزنگ الیون اور ٹرائیلز بلیززکے مابین پلے آف کھیلا جائے گا جسکی ونر دوسری فائنلسٹ کی حیثیت سے فائنل کھیلنے کی حقدار بنے گی۔ شیخانی فائٹرز نے اپنے گروپ میچز میں عاشی ایسوسی ایٹس کو 17رنز ، ٹرائیلز بلیزز کو 9رنز اور رائزنگ الیون کو 5وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی ہے ۔ رائزنگ الیون نے ٹرائیلز بلیززکو 35رنز ، عاشی ایسوسی ایٹس کو 9وکٹوںسے شکست دے کر دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ ٹرائیلز بلیزز کو عاشی ایسوسی ایٹس کیخلاف 34رنز سے کامیابی حاصل کرکے تیسری پوزیشن ملی ۔ عاشی ایسوسی ایٹس اپنا کوئی میچ نہ جیت سکی اور چوتھی پوزیشن پر رہی۔ دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کے مابین پلے آف12نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 16نومبر کو ہوگا۔

error: Content is protected !!