شیخ اقبال ڈسٹرکٹ بہاولپور اور پنجاب ایف اے سے معطلی پر بدحواسی کا شکار

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ڈی ایف اے بہالپور کی جانب سے معطلی کے بعد شیخ اقبال بدحواسی کا شکار ہیں اور پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سردار نوید حیدر خان کیخلاف بے بنیاد الزامات الزام لگا کر اپنا قد اونچا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ڈی ایف اے بہاولپور کیجانب سے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن میں نمائندگی کرنے والے شیخ اقبال اپنے ہی ڈسٹرکٹ سے وفا نہ کرسکے۔ اور ڈسٹرکٹ بہاولپور میں بوگس فٹبال کلبوں کی رجسٹریشن، متوازی فٹبال ایسوسی ایشن کی تشکیل، قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی اور مالی بے ظابطگیوں میں ملوث ہونے کے باعث انہیں2019میں 10فروری ، 28فروری اور 10مارچ کو شو کاز نوٹس جاری کئے گئے۔لیکن ان کی جانب نہ کوئی جواب داخل کیا گیااور ہی نہ وہ خود پیش ہوئے بعدازاں ڈی ایف اے بہاولپور نے اتفاق رائے سے ان کی معطلی کی منظوری دی اور صدر، صفدر شہبازراجپوت نے 20جون 2019کو ان کی معطلی کا لیٹر جاری کردیا ۔ڈی ایف اے بہاولپور کی نمائندگی سے محروم ہونے کے بعد پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن میں بہاولپور کی نمائندگی کا استحقاق بھی قانوناً ختم ہوگیا۔یہی وہ بدحواسی اور مایوسی ہے جس کا اظہار وہ صدر،پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کیخلاف ہرزہ رسائی کرکے اپنی خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہیں شائد معلوم ہی نہیں کہ جس پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کی وہ بات کررہے ہیں اسکی مدت اور اختیارات مارچ2019میں ختم ہوچکے ہیں اور آئندہ منتخب ہونے والی باڈی تک موجودہ باڈی کی موجودگی ایک رسمی کاروائی ہے۔موجودہ پی ایف ایف فیفا فنڈزکاانتہائی دیانتداری کے ساتھ استعمال کرکے ماضی میں فیفا فنڈز میں ہونے والی بدیانتی کا ازالہ کرنے میں مصروف عمل ہے۔

error: Content is protected !!