شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ فور میں بائولنگ کے معیار کو بہترین قرار دیدیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق آسٹریلین آل راؤنڈرشین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ میں باؤلنگ کے معیار کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ٹیم میں کم از کم دو باؤلرز ایسے موجود ہیں جو 150 کلومیٹرز کی رفتار سے باؤلنگ کر سکتے ہیں۔پی ایس ایل کی ویب سائٹ پر موجود رپورٹ کے مطابق 38سالہ شین واٹسن کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) ایک بہترین ٹورنامنٹ ہے جس میں باؤلنگ کا معیار دنیا کی دیگر لیگز کے مقابلے میں کہیں بہتر ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے لیے کراچی آنے کا فیصلہ کرنے والے جارحانہ بیٹسمین کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پہلے سے زیادہ سخت چیلنج کا سامنا ہوگا کیونکہ پاکستانی باؤلرز یہاں زیادہ کارگر ثابت ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں شامل ہر ٹیم میں کم سے کم ایک یا دو فاسٹ باؤلرز ایسے ہیں جو کم و بیش 150 کلومیٹرز کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں جب کہ دیگر ممالک کی لیگز میں ایک یا دو ٹیموں میں ایسے کڑے چیلنج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اعلیٰ معیار کے پیسرز پیدا کئے ہیںجو اس ملک کی خاص بات ہے۔

error: Content is protected !!