شین واٹسن کی تباہ کن بیٹنگ، کراچی کنگز بھی شکست سے دوچار

دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) شین واٹسن کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان سپر لیگ تھری کے 19ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 67 رنز سے شکست دیدی جو کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں فتح کا سب سے بڑا مارجن ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ کے 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کسی موقع پر بھی میچ میں کامیاب ہوتی نظر نہ آئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی جانب سے جو ڈینلی کے ساتھ شاہد آفریدی کو اوپنر بھیجا گیا۔تاہم یہ فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا اور آفریدی صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ جو ڈینلی بھی صرف ایک رن ہی بناسکے۔

 

error: Content is protected !!