شیکھر دھاون ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بنگلور(سپورٹس لنک رپورٹ) تجربہ کار بھارتی اوپننگ بلے باز شیکھر دھاون ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں میچ کے پہلے دن کھانے کے وقفے سے قبل سنچری بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے۔دھاون نے جمعرات کو افغانستان کے خلاف شروع ہونے والے واحد اور تاریخی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔وہ 107 رنز بنانے کے بعد یامین کی گیند کا نشانہ بنے لیکن آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے ریکارڈ اپنے نام کرنے کے ساتھ ساتھ کیریئر کی ساتویں سنچری بھی اسکور کی۔دھون ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے سے قبل سنچری بنانے والے بھارت کے پہلے جبکہ مجموعی طور پر دنیا کے چھٹے کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا کے وکٹر ٹرمپر، چارلس، ماکارتنے، ڈان بریڈمین، پاکستان کے ماجد خان اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر یہ منفرد اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔

error: Content is protected !!