صبحِ نو لیڈیز ٹینس ٹورنامنٹ سارہ محبوب نے جیت لیا


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) سارہ محبوب نے صبحِ نو لیڈیز ٹینس چیمپیئن شپ کے لیڈیز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا جبکہ سارہ منصور نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے چیمپیئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے چیمپیئن شپ کے لیڈیز سنگلز کے فائنل میچ میں سارہ محبوب نے سارہ منصور کو 3-6 , 3-6سے شکست دے کر ایونٹ اپنے نام کرلیا ہے۔ لیڈیز ڈبلز کے فائنل میں سارہ محبوب اور مہک کھوکھر نیسارہ منصور اور مہوش چشتی کو 6-4 اور 6-2 سے ہرا دیا، گرلز انڈر- 14 کے فائنل میں شیزا ساجد نے فاطمہ علی 7-5 اور 6-0 سے شکست دے کر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

error: Content is protected !!