صلح انجری کے باوجود ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پرعزم

کیف(سپورٹس لنک رپورٹ) عالمی شہرت یافتہ مصری فٹبالر محمد صلح انجری مسائل کے باوجود آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ملک کی نمائندگی کے لیے پر عزم ہیں۔صلح یوئیفا چیمپئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ کے خلاف سرجیو راموس سے ٹکرانے کی وجہ سے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اور آدھے میچ سے قبل ہی میدان سے باہر چکے گئے تھے۔میچ میں لیورپول کو 3-1 سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور میچ کے بعد پتہ چلا کہ محمد صلح کا کندھا اتر گیا ہے جس کی وجہ سے ان کی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے لیکن انجری کے باوجود وہ عالی کپ میں شرکت کے لیے پرعزم ہیں۔محمد صلح نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ لوگوں کی محبت اور سپورٹ ہی میری طاقت ہے، میں میگا ایونٹ سے قبل سو فیصد فٹنس حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کروں گا۔ آپ دعا کریں، میں ملک کی نمائندگی کے لیے پرعزم اور پرجوش ہوں۔

error: Content is protected !!