صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پیر کے روز اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس، امور نوجوانان پنجاب ندیم محبوب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ، پی ایم یو اکرم صوبن، ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر سنٹرل، نارتھ اور سائوتھ زونز، تمام ڈویژنل سپورٹس افسران ، کنسلٹنٹس نارتھ، سنٹرل اور سائوتھ زونز ودیگر نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب میں سپورٹس کی ترقیاتی منصوبوںکے کام کی رفتار کا ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ندیم محبوب، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ، پراجیکٹ ڈائریکٹر ، پی ایم یو اکرم صوبن نے سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کے کام کی رفتار سے متعلق بریفنگ دی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سپورٹس کے فروغ کے ویژن کے مطابق پنجاب کے تمام علاقوں میں سپورٹس کی سہولتوں کی فراہمی کرنے کے لئے انقلابی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے

رواں برس پنجاب میں سپورٹس کے 66 ترقیاتی منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے جبکہ دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ان منصوبوں کی تکمیل سے سپورٹس کو فروغ ملے گا جس سے معاشرہ میں صحت مند سرگرمیوں میں اضافہ گا، انہوں نے بتایا کہ رواں سال مکمل ہونے والے منصوبوں میں ہاکی سٹیڈیم وقارالنساء کالج راولپنڈی، کرکٹ گرائونڈ سوار محمد شہید گوجر خان، فلڈ لائٹس جناح سٹیڈیم گوجرانوالہ، گکھڑسپورٹس ایرینا، چٹی شیخان سیالکوٹ میں بین الاقوامی معیار کا والی بال کورٹ، شکرگڑھ میں بیڈ منٹن و والی بال کورٹس، سپورٹس کمپلیکس بنگلہ کمبوہ قصور، فٹ بال گرائونڈ بھلہیر ٹوبہ ٹیک سنگھ، سینتھٹک ہاکی گرائونڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ، چیچہ وطنی سپورٹس سٹیڈیم، سپورٹس سٹیڈیم دیپالپور، نانک پور پاکپتن ہاکی گرائونڈ، ولایت حسین کالج منی سپورٹس کمپلیکس ملتان، کرکٹ گرائونڈ 45 ڈبلیو ڈی وہاڑی و دیگر شامل ہیں۔


صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ راولپنڈی اورسرگودھا ڈویژن میں 15، 15، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 21، 21، لاہور میں 17، ساہیوال میں دس، ملتان میں 18،بہاولپور میں 20اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 18منصوبوں پر کام جاری ہے،صوبائی وزیر کھیل ، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمور خان بھٹی نے ہدایت کی کہ سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی سامان اعلیٰ معیار کا استعمال کرنے اور ان کی نگرانی کے اقدامات کئے جائیں،سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کیا جائے، تاخیر برداشت نہیں ہوگی۔
سیکرٹری سپورٹس ، امور نوجوانان پنجاب ندیم محبوب نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب میں سپورٹس کے انفراسٹرکچر کو وسیع کررہے ہیں، پنجاب میں جاری سپورٹس کے ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے بریفنگ میں کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں میں سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ترقیاتی منصوبے بنارہے ہیں،نیاٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے سہولتوں کا ہونا ضروری ہے جس کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جارہا ہے۔

error: Content is protected !!