صوبائی وزیر کھیل سے تاریخ دان، دانشور مظہر لاشاری کی ملاقات

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ سے جنوبی پنجاب کے معروف تاریخ دان، دانشور اور صحافی مظہر لاشاری نے جمعہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی، ملاقات میں مظہر لاشاری نے وزیرکھیل جہانگیر خانزادہ کو اپنی کتب پیش کیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ مظہر لاشاری نے ڈیرہ غازی خان کی تاریخ کو خوبصورت انداز میں کتابی شکل دیکر کر علاقہ کی تاریخ کو محفوظ بنادیا ہے، دانشور اور تاریخ دان ملک کا سرمایہ ہیں ، ان کی محنت سے تخلیق کی ہوئی کتب آنیوالی نسلوں کیلئے رہنمائی کا باعث بنیں گی، مظہر لاشاری نے کہاکہ پنجاب میں سپورٹس کیلئے جو اقدامات کئے گئے ہیں اس سے قبل دیکھنے میں نہیں آئے، سپورٹس کے فروغ کیلئے وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ کا کردار قابل ستائش ہے۔

error: Content is protected !!