صوبائی وزیر کھیل کا بین الصوبائی گیمزکیلئے تیاریوں پر اظہار اطمینان


لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ چوتھی بین الصوبائی گیمز کیلئے کھلاڑی بھرپور محنت کررہے ہیں، پرامید ہیںہمارے باصلاحیت کھلاڑی فاتح بن کر لوٹیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں ووشو کے تربیتی کیمپ کے معائنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کھیل نے کیمپ میں کھلاڑیوں کی تیاری اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب تمام کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بہترین سہولتیں فراہم کررہا ہے

معروف کوچز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کا خاص خیال رکھا جارہا ہے کیونکہ جب تک کھلاڑی فٹ نہیں ہوگا وہ بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکتا، اس لئے کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان کی غذا کا خیال رکھا جارہا ہے، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا کہ پنجاب کے کھلاڑیوں نے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ہم پرامید ہیں کہ کھلاڑی گیمز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے فاتح بن کر لوٹیں گے۔

error: Content is protected !!