عالمی اتھلیٹس کی قراقرم میراتھن میں شرکت کے لئے پاک فضائیہ نلتر گلگت آمد

اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)24ممالک کے 35 بہترین اتھلیٹس قراقرم میراتھن میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے۔ منفردمقام اورسطح سمندر سے11300فٹ کی انتہائی اونچائی پر یہ میراتھن چیلنج نلتر ویلی میں منعقد ہو گا ۔ان کی پی اے ایف نلتر آمد پر ائیر وائس مارشل سرفراز خان ائیر آفیسر کمانڈنگ ناردرن ائیر کمانڈنے ان کا استقبال کیا۔ یہ ایونٹ پاک فضائیہ ، بین الاقوامی میراتھن ٹریول کمپنی، زیڈ ایڈونچرزاورسیرینا ہوٹل کے باہمی اشتراک سے منعقد کرا رہی ہے ۔42.2KMاور 21.1KMکے ان تاریخی مقابلوں میں عالمی اتھلیٹس کے ساتھ پاک افواج کے 70اور پاکستان کے 30اتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔اس میراتھن کا مقصد بین الاقوامی شہرت یافتہ ایتھلیٹس کو پاکستان کی خوبصورتی سے روشناس کراناہے ۔ یہاں امر قابل ذکر ہے کہ 10 سال کے ایتھلیٹ سے لے کر 80سال کی عمر کے اتھلیٹس اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ دنیا کے مختلف مما لک کے عالمی شہرت یافتہ رنرز جیسا کہ زیاد رحیم ) پاکستان(، ڈاکٹر جرگن کوہلمے ) جرمنی( ، جانوس اور ایڈٹ کِس )ہنگری( ، جان لم ینگ) ٹرینیڈاڈ( ، گوسپ راگوسو ) اٹلی( جے سی سانتا ٹریسا ) امریکہ( ، رین اولسن )ڈنمارک( اور کولن لی )یو کے( اس ایونٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس ایونٹ میں اپنے معیار کی بلندی کے خواہاں پاکستانی ایتھلیٹس کو سیکھنے اور اپنے جوہر دکھانے کا ایک شاندار موقع میسر آ ئے گا۔ مزید براں آسٹریلیا ، بیلجیم مصر، تونیسیا، فیرو آئی لینڈ ، پولینڈ، قطر ، یو اے ای، ارجنٹینا ، آئرلینڈ، تائیوان ، چائنا ، سکاٹ لینڈ اورنیدر لینڈکے رنرز بھی اس میراتھن میں بھرپور شرکت کر رہے ہیں۔

error: Content is protected !!