عالمی فٹبال کے دو ستارے کاکا اور فیگو کل پاکستان پہنچیں گے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) فٹ بال کے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کاکا اور لیوئس فیگو کل 10جنوری کو پاکستان پہنچیں گے ۔ دونوں کھلاڑی ورلڈ ساکر اسٹارز کی پروموشن اور فٹ بال کے شائقین کو نئے سال کا تحفہ دینے کے لئے نجی طیارے کے ذریعے دوبئی سے جمعرا ت کے روز دوپہر بارہ بجے کراچی پہنچیں گے جہاں سے وہ لاہور کے پیکچز مال روانہ ہوں گے اور رات کو میڈیا سے ملاقات کریں گے ۔ورلڈ ساکر سٹارز کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں فٹ بال کھیل کی مقبولیت کو بڑھانا ہے ۔اس دوران نوجوان کھلاڑیوں کو فٹ بال کی جدید تکنیک سے بھی روشناس کروایا جائے گا ۔ورلڈ ساکر اسٹارز کے دو دو میچز 26سے 29اپریل تک کراچی اور لاہور میں ہوں گے۔کاکا اور پرتگالی فٹ بالر لوئس فیگو پاکستان میں قیام کے دوران کوچنگ کلینکس کا بھی انعقاد کریں گے ۔برازیل کے اسٹار فٹ بالر کاکا کا کہنا ہے کہ پاکستان جانا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے ۔میں نے اس سے قبل پاکستان کا دورہ نہیں کیا تاہم جانتا ہوں کہ پاکستان میں فٹ بال کا بہت ٹیلنٹ ہے ۔

error: Content is protected !!