عالمی کپ، پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کے اہم میچ کا ٹاس کس کپتان نے جیتا؟

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 43ویں میچ میں آج پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں آج آمنے سامنے ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں لیکن اگر گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو بنگلادیش کو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا اور نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے بڑا اسکور کرنا ہوگا۔فائنل فور میں پہنچنے کیلئے پاکستان ٹیم کو بنگلادیش کی بولنگ کے خلاف پہلے 400 رنز بنانا ہوں گے اور پھر بنگلادیش کو 84 رنز پر آؤٹ بھی کرنا ہوگا۔ اگر گرین شرٹس نے 350 رنز بنائے تو 311 رنز سے میچ جیتنا ہوگا یعنی صرف 39 رنز پر بنگلادیش کو آؤٹ کرنا ہوگا۔بنگلادیش کا ون ڈے کرکٹ میں کم سے کم اسکور 58 ہے جو اس نے ورلڈ کپ 2011 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بنایا تھا، پاکستان کو بھی اسی طرح بنگلادیشی ٹیم کو آؤٹ کرنا ہوگا۔پاکستان نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز گزشتہ سال زمبابوے کے خلاف بنائے تھے، جہاں فخر زمان کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے ایک وکٹ پر 399 رنز اسکور کئے تھے ، اس بار بھی بیٹنگ میں کچھ ایسی ہی کارکردگی دکھانی ہوگی۔پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 233 رنز ہے جو 19 سال قبل حاصل کی تھی لیکن موجودہ بنگلادیشی ٹیم کی بیٹنگ لائن مظبوط تصور کی جاتی ہے صرف شکیب الحسن ہی ایونٹ میں 500 سے زائد رنز بناچکے ہیں تو گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو ناممکن کو ممکن بنانا ہوگا۔

error: Content is protected !!