عالمی کپ جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دینگے، سرفراز احمد

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم ورلڈ کپ ہر صورت پاکستان لائیں گے اور قوم کو عید کا تحفہ دیں گے۔کراچی میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے اعزاز میں ایک عشائیہ دیا گیا، فنکاروں کے اس عشائیہ میں سرفراز احمد نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ اور فنکاروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، دونوں ایک دوسرے کے شعبوں میں گہری دلچسپی لیتے رہے ہیں۔اس موقع پر گلوکار سلیم جاوید نے کہا کہ موسیقی کے بعد کرکٹ میرا جنون ہے، میں کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ اور کیپنگ کا دیوانہ ہوں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے کرکٹرز کے لیے سب سے پہلے گیت تیار کیے۔سلیم جاوید نے بتایا کہ عمران خان اور میانداد کے لیے گائے ہوئے گیت بہت مقبول ہوئے، میں اب سرفراز احمد کے لیے بھی نغمہ تیار کروں گا مجھے امید ہے سرفراز دھوکا نہیں دے گا۔تقریب میں میزبان بابر عباسی کی جانب سے کپتان سرفراز احمد کو تحائف پیش کئے گئے۔

error: Content is protected !!