عالمی کپ فٹبال،،فرانس تیسری جبکہ کروشیا پہلی بار فائنل تک پہنچا


ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ)روس میں جاری عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی کروشیاکی ٹیم پہلی بار عالمی کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل تک پہنچی ہے جبکہ فرانس تیسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچا ہے۔ اس سے قبل1998 (ونر) اور 2006 کے فائنلز کے لئے بھی کوالیفائی کیا تھا۔ فرانس نے 20 سال قبل برازیل کو صفر۔3 سے ہرا کر ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فرانس نے گروپ میچوں میں بڑی محتاط حکمت عملی اختیار کی۔ آسٹریلیا کو محض ’’اون گول‘‘ کے ذریعے ہرایا۔ پیرو کو صفر۔1گول سے شکست دی۔ ڈنمارک کے خلاف میچ بغیر کسی گول کے برابر کھیلا۔ البتہ پری کوارٹر فائنل میں ایمباپے کے دو گول کے ذریعے ارجنٹائن کو4-3گول سے ہرایا۔

error: Content is protected !!