عالمی کپ فٹبال،برازیل نے میکسیکو کو واپسی کا ٹکٹ تھما دیا

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی کپ فٹ بال 2018میں آج ناک آئوٹ مرحلےبرازیل اور میکسیکو کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں جہاں برازیل نے میکسیکو کو صفر کے مقابلے میں 2 سے مات دے دی ہے۔

عالمی کپ میں برازیل کی جیت ، میکسیکو باہر

روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال میں آج نیمار کی برازیلین ٹیم نے میکسیکو کوصفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا کر کواٹر فائنل میں جگہ بنالی اور میکسیکو کو گھر روانہ کردیا ہے۔

عالمی کپ میں برازیل کی جیت ، میکسیکو باہر

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے زبردست کھیل پیش کیا گیا لیکن کوئی ٹیم گول اسکور نہ کرسکی تاہم دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی 51 ویں منٹ میں برازیلین سپر اسٹار نیمار نے حریف میکسیکو کے خلاف پہلا گول کرکے ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی ۔میچ کے 38ویں اور 43 ویں منٹ ریفری نے خراب کھیل پر کھلاڑیوں کو وارننگ کے طور پر پیلے کارڈ دکھائے جس میں پہلا کارڈ میکسیکن ایڈسن الواریز کو ملا اور دوسرا برازیل کے فلیپی لوئس کو دیا گیا ۔

عالمی کپ میں برازیل کی جیت ، میکسیکو باہر

دوسرے ہاف میں بھی ریفری کی جانب سے معتدد کھلاڑیوں کو پیلے کارڈ دکھائے گئے جس میں پہلا کارڈ 55ویں منٹ میں میکسیکن ہیکٹر ہریرا کو دیا گیا پھر برازیلین کاسیمیرو کو 59ویں منٹ میں جبکہ 77ویں منٹ میں کارلوس سالسیڈو کو پیلا کارڈ ملا تاہم میچ کے آخر میں 92ویں منٹ میں میکسیکن آندریس گوارڈاڈو کو بھی پیلا کارڈ دیا گیا ۔

عالمی کپ میں برازیل کی جیت ، میکسیکو باہر

میچ میں برازیل نے جیت کے جھنڈے اس وقت گاڑھے جب ٹیم کا دوسرا گول 88ویں منٹ میں روبرٹو فرمینو نے کیا اور ٹیم 0-2 کی برتری دلائی تاہم97 منٹ میں اپنے اختتام کو پہنچا اور حریف میکسیکن ٹیم کو شکست سے ہاتھ دھونا پڑا۔

error: Content is protected !!