عالمی کپ فٹبال،کروشیا انگلینڈ کو روند کر فائنل میں داخل

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)فٹ بال ورلڈ کپ 2018ء کے دوسرے سیمی فائنل میں کروئشیا انگلینڈ کو دو،ایک سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا، فائنل میں اُس کامقابلہ اتوار کو فرانس کے ساتھ ہوگا۔پہلے ہاف کے پانچویں منٹ میں انگلش مڈفیلڈر کائیرن ٹریپئر نے فری کک پر گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔پہلے ہاف کے باقی کھیل میں کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کرسکی اور یہ ہاف اسی اسکور پر ختم ہوا۔کھیل کے 68ویں منٹ میں کروئشیا کے مڈفیلڈر ایوان پیری سیچ نے گول کرکے حریف ٹیم کی برتری ختم کردی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔90 منٹ کا کھیل ایک، ایک گول کی برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد پندرہ، پندرہ منٹ کے دو ہاف دیئے گئے۔پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی ،جبکہ دوسرے ہاف کے چوتھے منٹ میں ماریو مینڈزیوکیچ نے گول کرکے ٹیم کو دو، ایک کی برتری دلادی اور میچ اسی اسکور پر ختم ہوا، یوں کروئشیا کی ٹیم نے فائنل میںجگہ بنالی، جہاں اُس کا مقابلہ اتوار کو فرانس سے ہوگا۔تیسری پوزشن کے لئے بیلجیم اور انگلینڈکی ٹیمیں جمعرات کومدمقابل ہوں گی۔

error: Content is protected !!