عالمی کپ فٹبال،کولمبیا نے پولینڈ کا قصہ تمام کردیا

ماسکو(سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی کپ فٹبال کے گروپ ایچ میں گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں کولمبیا نے ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد پولینڈ کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر ان کی آگے مرحلے تک جانے کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا جبکہ اس جیت سے کولمبیا جسے اپنے پہلے ہی میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کا مزہ چھکنا پڑا تھا کے اگلے مرحلے میں جانے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں، کولمبیا کی جانب سے پہلا گول یاری مینا نے سکور کیا، دوسرا گول میچ کے 70ویں منٹ میں جان کوڈراڈو نے جبکہ تیسرا گول میچ کے 75ویں منٹ میں رڈامیل فلکو نے سکور کرکے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

error: Content is protected !!