عالمی کپ فٹبال فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا


ماسکو (سپورٹس لنک رپورٹ) فیفا نے فرانس اور کرویشا کے درمیان فٹ بال ورلڈکپ فائنل کیلئے ارجنٹینا سے تعلق رکھنے والے نیسٹور پٹانا کو ریفری مقرر کیا ہے۔ وہ فرانس اور یوروگوئے کے کوارٹرفائنل سمیت جاری میگا ایونٹ میں چار میچز سپروائز کرچکے ہیں۔ انہیں میچ میں ہم وطن ہرنین میڈانا اور یوآن پابلو بیلاٹی کی معاونت حاصل ہوگی۔ اطالوی ماسملیانو اراٹی ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ہونگے۔

error: Content is protected !!