عالمی کپ کرکٹ،قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ اپریل کے تیسرے ہفتے میں لگائے جانے کا امکان

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ) ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ اپریل کے تیسرے ہفتے لگائے جانے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق کیمپ سے پہلے کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لئے جائینگے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی فہرست میں فخرزمان، امام الحق، شان مسعود،بابر اعظم،حارث سہیل،شعیب ملک، سرفراز احمد، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،شاہین آفریدی، محمد عامر، محمد عباس، محمد حسنین،محمد رضوان،جنید خان، یاسر شاہ، عثمان شنواری کے نام شامل ہیں۔محمد حفیظ کی شمولیت فٹنس سے مشروط کر دی گئی ۔ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کے ساتھ5 ریزروکھلاڑیوں کا بھی اعلان کیاجائیگا۔آئی سی سی رولز کے مطابق کسی انجری کی صورت میں ٹیمیں 21 مئی تک اپنے اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتی ہیں، اس کے بعد کسی کھلاڑی کے متبادل کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی، ایک ہفتے کے ٹریننگ کے بعد قومی ٹیم 23 اپریل کولندن کی اڑان بھریگی جہاں انگلینڈ کیخلاف ایک ٹی ٹوئنٹی اور 5 ون ڈے پرمشتمل سیریز سے پہلے تربیتی کیمپ ہوگا۔

error: Content is protected !!