عالمی کپ کرکٹ، وارم میچ میں سری لنکا کو آسڑیلیا کے ہاتھوں شکست

ساؤتھ ایمٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کھیلے گئے وارم اپ میچ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے سری لنکا کو شکست سے دوچار کردیا، ساؤتھ ایمٹنمیں کھیلے گئے دوسرے وارم اپ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف مقررہ 50 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے، تھریمانے 56 اور ڈی سلوا 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کینگروز کی جانب سے زیمپا نے 2، اسٹارک، کیومنز، رچرڈسن اور میکسویل نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے سری لنکا کا 240 رنز کا ہدف بآسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کینگروز کی جانب سے عثمان خواجہ 89، میکسویل نے 36 اور مارش 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔ سری لنکا کی جانب سے ویندرسے نے 2، پردیپ، ڈی سلوا اور سری وردانا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے پاکستان کو وارم میچ میں شکست دی تھی جب کہ جنوبی افریقا نے سری لنکا کو باآسانی ہرایا تھا۔ورلڈکپ سے قبل آخری دو وارم اپ میچز کل ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش، انڈیا کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

error: Content is protected !!