عالمی کپ کرکٹ ،کیویز نے بھارتی سورمائوں کو سیمی فائنل میں پٹخ دیا

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)رکٹ ورلڈکپ 2019 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دیکر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے 240 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 221 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز روہت شرما اور کے ایل راہول نے کیا لیکن دوسرے اوور میں روہت شرما ایک رن بنا کر لیتھم ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔کے ایل راہول کا ساتھ دینے کے لیے بھارتی کپتان ویرات کھولی آئے جو تیسرے اوور میں بولٹ کی بال پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جب کہ چوتھے اوور کا آغاز ہوتے ہی بلے باز راہول بھی لیتھم ہینری کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔بھارت کی چوتھی وکٹ 24 کے مجموعے پر گری اور کارتھک 6 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے 46.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے جسے بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا، نیوزی لینڈ نے آج اپنی ادھوری اننگز مکمل کی اور بقیہ 3.5 اوورز میں 28 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 239 رنز بنائے اور بھارت کو 240 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہورہا ہے جہاں بھارت کی ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے میچ کا انتہائی سست انداز میں آغاز کیا اور اس کی پہلی وکٹ بھی ایک رن پر گئی اور مارٹن گپٹل صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔19 ویں اوور میں 69 کے مجموعے پر نکولس 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کیم ولیمسن اور ٹیلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور تیسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر ولیمسن 67 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ جیمز نیشم اور گرینڈ ہوم بھی بالترتیب 12 اور 16 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ نیوزی لینڈ کی اننگز کے دوران 47 ویں اوور میں بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا جب کیویز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 211 رنز بنائے تھے۔

روس ٹیلر 67 اور ٹوم لیتھم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، ہاردک پانڈیا، بمراہ، جدیجا اور چہل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ورلڈکپ میں سیمی فائنل کیلئے بھارت نے 7 ویں مرتبہ کوالیفائی کیا ہے، اس سے قبل وہ 6 مرتبہ سیمی فائنل کھیل چکا ہے جن میں سے اسے 3 میں کامیابی اور 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جب کہ ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 8 ویں مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے، کیویز اب تک ورلڈکپ کے 6 سیمی فائنلز میں ناکام اور ایک میں فاتح رہے ہیں۔

error: Content is protected !!