عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے افغانستان کی 15رکنی ٹیم کا اعلان

کابل(سپورٹس لنک رپورٹ) افغانستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ میگا ایونٹ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی قیادت گلبدین نائب کریں گے جب کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد، نور علی زدران، حضرت اللہ، محمد نبی، حشمت اللہ شہیدی، نجیب اللہ، سمیع اللہ شنواری اور دولت زدران اسکواڈ میں شامل ہیں۔افغان ٹیم میں آفتاب عالم، حامد حسن، نجیب الرحمان، راشد خان، اصغر افغان اور رحمت شاہ بھی ٹیم میں جگہ بنانے والوں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2019 کا باقاعدہ آغاز 30 مئی کو میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ سے ہوگا جس کے لیے ویسٹ انڈیز کے سوا تمام ٹیموں کی جانب سے اسکواڈ کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

error: Content is protected !!